ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی کے اتر پردیش میں بھارت شرمسار،مرزا پور میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ زیادتی پر 8گرفتار

یوگی کے اتر پردیش میں بھارت شرمسار،مرزا پور میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ زیادتی پر 8گرفتار

Mon, 11 Dec 2017 23:26:34    S.O. News Service

مرزاپور/ اتر پردیش،11؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوگی کے راج یوپی کے مرزا پور ضلع میں بعض نوجوانوں کے ذریعہ فرانسیسی سیاحتی ٹیم کی ایک خاتون رکن کے ساتھ زیادتی اور چھیڑ خانی کا معاملہ پیش آیا ہے ۔انہوں نے اس ٹیم کی رکن خاتون کے سا تھ چھیڑخانی کی ہے، پولیس نے اس معاملہ میں 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس کی اطلاع آج پولیس نے دی ہے ۔واضح ہو کہ پولیس انتظامیہ نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا ہے اور 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ وارانسی کے اسی گھاٹ سے فرانس کے این جی او میں ملازم 6 غیر ملکی شہری، جس 4 خواتین، 2 مرد اور وارانسی کی تین لڑکیا ں اور ایک لڑکے اتوار کو واٹر فال پر پکنک منانے پہنچے تھے۔اس واقعہ میں ویویک نامی ایک نوجوان نے ریا دت نامی ایک لڑکی سے چھیڑ خانی کی ، جب ساتھ آئے غیر ملکیوں نے مخالفت کی تو ویویک نامی اس لڑکے نے فون کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی بلا لیا۔ اس کے بعد ریا دت اور ان کے ساتھیوں پر انہوں نے حملہ کرکے مارپیٹ بھی کی ۔ اس حملہ میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق نامزد افرا د کی گرفتاری جلد ہی ہوگی اور متاثرین کے انصاف کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ملزموں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا ۔


Share: